Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹارٹیکا کے سمندرسے 20 بازوؤں والی ’اسٹرابیری‘ کی دریافت

سائنسدانوں نے سمندر کی گہرائی سے عجیب وغریب سمندری مخلوق دریافت کی ہے
شائع 15 اگست 2023 01:00pm
تصویر: سی ٹی وی نیوز ڈات سی اے
تصویر: سی ٹی وی نیوز ڈات سی اے

انٹارکٹیکا کی سمندری حدود سےملنے والی عجیب الخلقت مخلوق کو ’اسٹرابیری‘ کا نام دے دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا کے سمندر کی گہرائی میں ایک خوفناک اورعجیب وغریب سمندری مخلوق دریافت کی ہے جو اسٹرابیری کی شکل سے مشابہت رکھتی ہے اور اس کے تقریباً 20 بازو ہیں۔

اس مخلوق کا سائنسی نام (Promachocrinus fragarius) رلکھا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق (Fragarius) نام لاطینی لفظ (fragum) سے ماخوذ ہے جس کا مطلب اسٹرابیری ہے۔

سائنسدانوں نے سوشل میڈیا پر اس عجیب وغریب دریافت کی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں۔ جنہیں دیکھ کر کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ ایک جاندار مخلوق ہے۔

مزید پڑھیں

سینکڑوں سمندری گھوڑے سڈنی ہاربر کے ’ہوٹلوں‘ میں آزاد چھوڑ دیئے گئے

’سمندر میں دفن مردہ مخلوق زلزلے پیدا کرسکتی ہے

ایک آنکھ والی مخلوق جو بچوں کو خود سے باندھ کر رکھتی ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سمندری مخلوق برگنڈی یا گہرے سرخ رنگ کی ہو سکتی ہے۔

Fish

aquatic animals

Ocean life