Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں حکومت کے آتے ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 تک پہنچ گیا

100 انڈیکس 285 پوائنٹس اضافے کے بعد 48 ہزار 709 پوائنٹس پر پہنچ گیا
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 06:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید تگڑا ہوگیا۔

ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو ملکی تبادلہ منڈیوں ڈالر محض 51 پیسے مہنگا ہوکر 289 روپے کی سطح پر آیا تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔

بعد ازاں دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 02 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر 291 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں دوسری بار300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 مئی 2023 کو ڈالر نے پہلی بار 300 روپے کراس کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروبارہ روز یعنی جمعے کو 89 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی قیمت 288 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے اضافے کی تیاری، وجہ بھی سامنے آگئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، ڈالر کی قدر بھی بڑھ گئی

ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 285 پوائنٹس اضافے کے بعد 48 ہزار 709 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے جو کہ جمعے کو 48 ہزار 424 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices