Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہوں کی موجودگی سے پریشان افراد انہیں منٹوں میں بھگانے کے آسان طریقے جانیں

چوہوں کو مارنا حل نہیں، انہیں گھروں اور دفاتر سے مستقل طور پر بھگانا صحیح طریقہ ہے
شائع 15 اگست 2023 02:43pm
تصویر: ڈی گارجیئن
تصویر: ڈی گارجیئن

گھرمیں چوہے کی موجودگی کسی کو بھی پسند نہیں ہوتی کیونکہ یہ ناصرف کھانے پینےکی اشیاء ودیگر سامان کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ مختلف طرح کے جراثیم بھی پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

چوہے جب کسی گھر پر حملہ آور ہوجائیں اور کھانے پینے کی اشیاء تباہ کرنے لگیں تو ان سے نجات کے طریقے سوچنا پڑتے ہیں۔

یہاں چند ایسی مفید ٹپس دی گئی ہیں جن پرعملدرآمد سے آپ چوہوں سے نجات پاسکتے ہیں۔

.

چوہوں سے نجات حاصل کرنے کے پانچ گھریلو اور انتہائی مفید ٹوٹکے ہیں جنہیں آزما کر انہیں گھرسے بھگایا جاسکتا ہے۔

پودینہ کا تیل

چوہوں کو پودینے کے تیل کی بو بالکل بھی پسند نہیں، اسی لیے اگر آپ ان سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روئی میں پودینے کا تیل لگا کر جہاں سے چوہا گزرتا ہو وہاں مختلف مقامات پر اسے رکھ دیں۔

.

ایسا کرنے سے چوہےسرے سے گھر سے بھی غائب ہوجائیں گے اور گھر بھی مہکتا رہے گا۔

آلوؤں کا پاؤڈر

آلوؤں کا پاؤڈر ہر اس جگہ چھڑکیں جہاں آپ سمجھتے ہیں کہ چوہے گزرتے ہوں۔ جیسے ہی چوہا ایک بار اسے کھالے گا اس کی جلد اور آنتیں پھولنے لگیں گی اور بالآخر وہ مر جائے گا۔

پیاز

چوہوں کو پیاز کی بو بھی بالکل پسند نہیں، اسی لیے اگر آپ چوہوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ گھر میں نئی پیاز رکھیں۔ چوہوں کو اپنے گھر سے دور کرنے کا یہ سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے۔

مزید پڑھیں

گھر سے چھپکلی بھگانے کے لیے یہ آزمودہ طریقے آزمائیں

چیونٹیوں، مچھروں اور دیگرکیڑوں سے نجات پانے کے انتہائی آسان طریقے

بیماری پھیلانے والے مچھر کن لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں؟

مرچیں

مرچوں کو چھڑکنے کا طریقہ قدیم زمانے سے استعمال ہوتا آرہا ہے یہ طریقہ کیڑے مکوڑوں کو پودوں سے دور رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مرچوں کو چوہے کے داخلی راستے پر چھڑک دیں اس طرح آپ کو اس سے نجات مل جائے گی۔

لہسن

آپ کُترے ہوئے لہسن کو پانی کے ساتھ چوہے کے داخلی گزرگاہ پر رکھ دیں۔ اس کے علاوہ آپ ثابت لہسن بھی رکھ سکتے ہیں۔ اسکی بو سے چوہے گھر سے دور رہتے ہیں۔

Women

Hacks

lifehacks

Mice in kitchen