Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا

عدالت نے نیپرا کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا
شائع 15 اگست 2023 10:11am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں سے بجلی بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا، اور نیپرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

محمدحسین ودیگرکی درخواستوں پر سماعت جسٹس سلطان تنویر احمد نے کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصولی کالعدم قرار دی ہے، لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود دوبارہ بجلی بلوں میں اضافی چارجز بھیج دیئے گئے ہیں۔

درخواست گزاروں نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی میٹرز کاٹے جانے کا خدشہ ہے، عدالت بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز کی وصولی روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا، اور درخواستیں نیپرا کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نیپرا عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں بجلی بلوں کے ایشوز پر فیصلہ کرے۔

عدالت نے نیپرا کو عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں بجلی بلوں کے ایشوز پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔

nepra

Lahore High Court

WAPDA

LESCO Bill