Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین خوبصورت بھنویں بنوانے کے لیے سعودی عرب سے مصر پہنچ گئی

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ناقدین کو چپ رہنے کا مشورہ
شائع 15 اگست 2023 11:54am
تصویر: اردو پوائنٹ
تصویر: اردو پوائنٹ

کہتے ہیں کہ ’شوق کا کوئی مول نہیں‘، اسی شوق نے خوبصورت آئی بروز بنوانے کے جنون میں مبتلا سعودی عرب کی خاتون کو مصرپہنچا دیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون کوعوام کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

خوبصورتی سے تراشی گئی آئی بروز آنکھوں پر فریم کا کام کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین آئی بروز بنوانے کے لیے تھریڈنگ کرواتی رہتی ہیں لیکن لیکن سعودی عرب کی سیلا علانگر نامی خاتون کچھ زیادہ ہی فکرمند نکلیں۔

سیلا اپنی بھنویں بنوانے کے لیے خصوصی طور پر مصر گئیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پرویڈیو کلپ میں خاتون جو سعودی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں خود بتا رہی ہیں کہ وہ صرف اپنی بھنویں بنوانے کے لیے سعودی عرب سے مصر گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہیئر ڈریسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ’آپ کا بہت شکریہ، میں آپ کے لیے خاص طور پرسعودی عرب سے آرہی ہوں۔

مزید پڑھیں

کیسے بنائیں بھنوﺅں اور پلکوں کو گھنا؟

اپنے چہرے کے حساب سے بھنویں بنوائیں

گھنی پلکیں چاہئیں تو یہ ٹوٹکے آزمائیں

خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہے ،۔

اس ویڈیو نے تنازع کو جنم دیا تاہم اپنے ناقدین کو پیغام بھیجتے ہوئے تازہ پیغام میں خاتون کا کہنا تھا کہ سب چپ رہیں یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔

Women

beauty

eye brows