Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر بس الٹ گئی، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی

بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے با قابو ہوگئی تھی، پولیس
شائع 15 اگست 2023 09:48am
فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

نواب شاہ کے قریب تیز رفتار مسافر وین موڑ کاٹنے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر بس نواب شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں پیپلزپارٹی میڈیکل اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر وین کراچی سے پنجاب جارہی تھی، نواب شاہ کے قریب کھڈر کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور کچے میں جاگری۔

حکام کے مطابق حادثے میں ایک بچی سمیت دو مسافر جن کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جب کہ 15 سے زائد زخمی ہیں۔

Sindh Police

Road Accident

bus accident