Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پاکستانی پرچم میں رنگ گئی

یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی
شائع 15 اگست 2023 12:14am

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پاکستانی پرچم میں رنگ گئی۔

برج خلیفہ کی عمارت یوم آزادی کے موقع پر سبز اور سفید رنگ سے جگمگا اٹھی۔

یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔

اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاکستانی برج خلیفہ کے اطراف جمع ہوگئے، جہاں انہوں نے تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس موقع پر پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

dubai

Burj Khalifa

Independence Day of Pakistan