Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پُرجوش تقریب

تقریب میں شریک پاکستانیوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے
شائع 14 اگست 2023 10:31pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پُرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں شہروں نے ہاتھوں میں پرچم تھامے فورسز کا حوصلہ بڑھایا۔

چودہ اگست کی مناسبت سے خصوصی پریڈ منعقد کی گئی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا آج کی خصوصی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی۔

شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے حق میں پُرجوش افراد نے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کے بوٹوں کی گھن گھرج اور وطن کی حفاظت کے جذبے سے بھرپور پریڈ نے پاکستانیوں کا لہو خوب گرمایا۔

واہگہ بارڈر پر موجود بچے، بزرگ، خواتین سب ہی بہت پُرجوش نظر آئے اور بھرپور انداز میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

واہگہ بارڈر پر یوم آزادی کی تقریب کے دوران قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر فورسز کے اہلکاروں اور شرکاء نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ ترانہ سنا ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی سپاہی بندوق نہ سنبھال سکا تھا۔

تقریب کے دوران بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکار کی بندوق گر گئی تھی۔

security forces

Independence Day of Pakistan

Wahga Border