Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی

باقاعدہ اعلان کل ہوگا۔
شائع 14 اگست 2023 10:07pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ کل کریں گے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی پی پی علیم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے، ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، ہم ملکی مسائل کا عملی حل دیں گے۔

علیم خان نے کہا کہ جان بوجھ کر ملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے، ہمیں اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا، عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے، نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

pti

Aleem Khan

Hashim Dogar

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)