Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے یومِ آزادی پر اماراتی خلاباز کا حیرت انگیز کارنامہ

اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے خلا سے جشن آزادی میں شرکت کی۔
شائع 14 اگست 2023 09:04pm
تصاویر: ٹوئٹر/سلطان النیادی
تصاویر: ٹوئٹر/سلطان النیادی

اماراتی عوام ہر اچھے برے وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں، اور اس سال بھی پاکستان کے 76ویں یومِ آزادی کے موقع پر اماراتی عوام نے پاکستانی عوام کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔

اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے 400 کلومیٹر کی بلندی سے جشن آزادی میں شرکت کی۔

اماراتی خلاباز نے پاکستانی عوام کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی پاکستان کے دارالحکومت اسام آباد کی تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، دیگر شہروں میں بھی برسات کی پیشگوئی

پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی پر شہر شہر چراغاں، آتش بازی، شاہی قلعے میں تقریب

پاکستان کا 76واں جشن آزادی آج منایا جا رہا ہے، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

اماراتی خلاباز نے تمام پاکستانیوں بشمول متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بھی مبارک دی۔

اس موقع پر سلطان النیادی کا کہنا تھا کہ ’ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ہم نے ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھا‘۔

ڈاکٹر النیادی اپنے 6 ماہ سے جاری سفر کو مکمل کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

14th August

Sultan Al Neyadi

Islamabad From Space

UAE Astronaut