Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر کا یوم آزادی پر ملکی اور غیرملکی شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

ایوارڈز بہترین کارکردگی، پاکستان کیلئے خدمات اور شجاعت و بہادری پر دیے جارہے ہیں
شائع 14 اگست 2023 09:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر ملکی اور غیرملکی شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈز بہترین کارکردگی، پاکستان کیلئے خدمات اور شجاعت و بہادری پر دیے جارہے ہیں۔

صدرمملکت کی جانب سے تمام نامزد شخصیات کو سول ایوارڈز 23 مارچ کو عطا کئے جائیں گے۔

صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت مختلف اعلیٰ سول اعزازات کیلئے 399 شخصیات نامزد کی گئی ہیں۔

کورونا وباء میں دوران ڈیوٹی جانیں قربان کرنے والے 299 ہیلتھ ورکرز کیلئے بھی اعلیٰ سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی پرنس خالد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہی لیفنگ کو ہلال پاکستان کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

صدر کی جانب سے 26 شخصات کو ہلال امتیاز، 18 کو ہلال قائد اعظم ، 19 شخصیات کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔

یوم پاکستان پر 50 افراد کو ستارہ امتیاز اور 69 شخصیات کو حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

ستارہ قائد اعظم 3 افراد، ستارہ خدمت 4 اور تمغہ شجاعت 25 افراد کو دیا جائے گا، جبکہ 158 شخصیات کو تمغہ امتیاز اور 4 شخصیات کو تمغہ خدمت دیا جائے گا۔

مرحوم نیوکلئیر سائنسدان حفیظ قریشی، ادیب افتخارعارف، ہاکی کھلاڑی صلاح الدین صدیقی کو نشان امتیاز کا ایوارڈز دیا جائے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، راجہ ظفر الحق، شمشاد اختر اور ائر مارشل ریٹارئرڈ نجیب اختر کو عوامی خدمت کٹیگری میں سول ایوارڈز دیے جائیں گے۔

President Arif Alvi

Independence Day of Pakistan

Pakistan Civil Awards