Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی سے واپسی پر ہاکی ٹیم کے آفیشلز کا جھگڑا، منیجر سے متعلق اہم انکشافات

جھگڑا منیجر کی جانب سے ہاکی ٹیم کا سامان اپنے پاس رکھنے پر ہوا، ذرائع
شائع 14 اگست 2023 08:00pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بھارت میں چیمپئنز ٹرافی سے واپسی پر قومی ہاکی ٹیم کے آفیشلز آپس میں لڑ پڑے۔ ہیڈ کوچ محمد ثقلین اور منیجر عمر صابر کے درمیان جھگڑا ہوا۔ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ٹیم منیجر نے 70 ہزار بھارتی کرنسی کی سرکاری رقم سے شاپنگ بھی کی تھی، تاہم اس الزام کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

جھگڑا کھلاڑیوں کی بس نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کے بجائے ڈیفنس ہاکی ایرینا لے جانے اور مینجر کی جانب سے ٹیم کا سامان اپنے پاس رکھنے پر ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈیفنس ایرینا میں منیجر عمر صابر نے ادویات اور پروٹین کے ساشے اتروا لیے، ساتھ ہی پنالٹی کارنرز لگوانے کی تیاری کا سامان اور بالز بھی رکھ لی۔

واقعہ کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ہیڈ کوچ محمد ثقلین نے منیجر کو سامان لینے سے روکا تو جھگڑا شروع ہوگیا۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ نے مؤقف اپنایا کہ یہ سامان فیڈریشن کی ملکیت ہے، ایشین گیمز کی تیاری کے کیمپ میں بھی یہ سامان استعمال کرنا ہے۔

جس پر ٹیم منیجرعمر صابر نے جواب دیا کہ ڈی ایچ اے ٹیم کا اسپانسرز ہے، سامان اور ادویات پر ان کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشین چیمپئنز ٹرافی: بھارت سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ منیجر بھارت میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران آفیشل میٹنگز اور ناشتے پر بھی نہیں آتے تھے، منیجر نے 70 ہزار بھارتی کرنسی کی سرکاری رقم سے شاپنگ بھی کی تھی۔

Pakistan Hockey Team

asian hockey champions trophy

International Hockey Federation