Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نمایاں کارکردگی کا اعتراف، یومِ آزادی پر 14 صحافیوں کو سرکاری اعزاز سے نوازے جانے کا امکان

ایک صحافی کا مبینہ طور پر سرکاری ایوارڈ لینے سے انکار
شائع 14 اگست 2023 05:02pm

مملکت خداداد پاکستان کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو حکومت کی طرف سے ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا، جن میں 14 صحافیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 14 نامور صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا، جبکہ ایک صحافی نے مبینہ طور پر ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر سال مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ملک کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والی اہم شخصیات کو مختلف قومی اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کا 76واں جشن آزادی آج منایا جا رہا ہے، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

بہار اور پٹنہ میں کنوؤں سے سات سات لاشیں نکلیں، تقسیم ہند کے عینی شاہد بزرگ کی داستان

جشن آزادی: انجو پاکستان کے رنگ میں رنگ گئی، ویڈیو وائرل

نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس ان صحافیوں کے ناموں کی فہرست ہے، جس کے مطابق ایک صحافی کو ہلال امتیاز، ایک کو ستارہ امتیاز، دو کو صدر کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس جب کہ 9 صحافیوں کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ صحافیوں کی اس فہرست میں زاہد ملک کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ہلال امتیاز، واصف ناگی کو حکومت پنجاب کی جانب سے ستارہ امتیاز، غلام محمد عارف نجمی اور سہیل سرور وڑائچ کو حکومت پنجاب جب کہ سلمان غنی کو وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز پر صدر پاکستان کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اسی طرح وزارت اطلاعات کی جانب سے تجویز کردہ امجد عزیز ملک، فہد سلیم ملک، سید نقی حیدر نقوی، غریدہ فاروقی، شمع جونیجو، وقار ستی، فاروق عادل، فہد حسین اور سلیم بخاری کو تمغہ امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

14th August

PRIDE OF PERFORMANCE

Tamgha e Imtiaz

Hilal e Imtiaz

Sitara e Imtiaz