Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں چار رویہ نئی سڑک کا افتتاح

ساڑھے 6 کلومیٹر پر مشتمل اور چار لین چوڑی سڑک ہاکس بے میں ہے
شائع 14 اگست 2023 04:12pm
فوٹو — دندھ وزیراعلیٰ ہاؤس
فوٹو — دندھ وزیراعلیٰ ہاؤس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں چار رویہ نئی سڑک کا افتتاح کردیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے آج مچھلی چوک سے کے این یو پی پی تک ساڑھے 6 کلو میٹر طویل اور چار لین چوڑی سڑک کا افتتاح کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ سڑک کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیار کردہ سڑکوں کی وجہ سے علاقے کے ارد گرد گھومنا بہت آسان ہوگیا ہے۔

مچھلی چوک سے کے این یو پی پی تک ساڑھے 6 کلومیٹر پر مشتمل اور چار لین چوڑی سڑک ہاکس بے میں ہے۔

CM Sindh

karachi

Murtaza Wahab

Syed Murad Ali Shah