Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاپنگ مال میں موجود دنیا کا سب سے پُرتعیش باتھ روم

یہ باتھ روم ایک شاپنگ سینٹر کی چھٹی منزل پر موجود ہے۔
شائع 14 اگست 2023 03:40pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

چین کے شہر نانجنگ میں واقع شاپنگ مال میں تعمیر کیا جانا والا خوبصورت ترین باتھ روم لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

پوری دنیا کا سب سے شاندار باتھ روم شنگھائی سے 270 کلومیٹر دور نانجنگ میں واقع ایک شاپنگ سینٹر کی چھٹی منزل پر موجود ہے۔

اس مال کے باتھ روم کواب تک پوری دنیا کا سب سے شاندار عوامی باتھ روم قرار دیا گیا ہے۔

مزید پرھیں:

آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاپ سنگر نازیہ حسن کو واپس لے آئی

کم نہ زیادہ ، پورے 3,967 قدم عمر لمبی کر سکتے ہیں، یورپی تحقیق

مجھے 6 ماہ کیلئے نگراں وزیرخارجہ بنا دیں، حریم شاہ کی انوکھی خواہش

یہ باتھ روم شنگھائی میں قائم آرکیٹیکچر فرم ”X+Living“ نے بنایا تھا۔

جب آپ نانجنگ کے ڈیجی (Deji) پلازہ شاپنگ سینٹر کی چھٹی منزل پر باتھ روم میں داخل ہوں گے تو آپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ نے ایک شاندار محل میں قدم رکھا ہے۔

یہ باتھ روم ایک لمبی راہداری سے شروع ہوتا ہے جس کی دیواروں میں پودے لگے ہوئے ہیں۔ باتھ روم کے اس حصے کو ایک باغیچے میں چہل قدمی کے تجربے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

china

Beijing

lifestyle

luxurious washroom