Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ پاس نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی، باپ نے بھی اپنی جان لے لی

پولیس کو کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں ملا
شائع 14 اگست 2023 03:08pm

بھارتی شہر چنائی میں ایک نوجوان نے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ میں دو بار ناکام ہونے پر خودکشی کرلی کیونکہ وہ اس صدمے کو برداشت نہیں کرسکا ساتھ ہی اس کے والد نے بھی دو دن بعد اپنی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان جگدیشورن 12 اگست کو شہر کے کروم پیٹ علاقے میں اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

طالب علم مبینہ طور پر افسردہ تھا کیونکہ وہ دو مرتبہ انٹری ٹیسٹ دینے کے بعد بھی ناکام ہوگیا اور درکار نمبر حاصل نہیں کرسکا تھا۔ پولیس کو کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا تھا۔

نوجوان کے والد نے خود کو پھانسی دینے سے پہلے اپنے بیٹے کی موت کے لیے انٹری ٹیسٹ لینے والی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اپنی موت سے پہلے والد نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے کا کہا تھا۔

چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ایسا سخت فیصلہ نہ لیں۔

Suicide

ٰIndia