Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

بھارت کے علاوہ 15 اگست کو کونسے ممالک یوم آزادی مناتے ہیں

افریقی ملک نے 15 اگست 1960 کو فرانس سے آزادی حاصل کی تھی
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 03:21pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھارت کے علاوہ دیگر 5 ممالک بھی کل 15 اگست بروز منگل کو یوم آزادی منائیں گے۔

پاکستان میں آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ 76واں جشن آزادی منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اسی طرح 15 اگست کو بھارت میں یوم آزادی منایا جاتا ہے لیکن بھارت کے علاوہ پانچ ممالک اور بھی ہیں جنہوں نے اس دن اپنی آزادی حاصل کی تھی۔

ری پبلک آف کانگو

افریقی ملک ری پبلک آف کانگو 15 اگست 1960 کو فرانس سے آزادی حاصل کی تھی، اس کا شمار بھی 15 اگست کو یوم آزادی منانے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

جنوبی اور شمالی کوریا

اسی طرح ایشیائی ممالک بشمول جنوبی اور شمالی کوریا بھی کل یوم آزادی منائیں گے، جزیرہ نما کوریا کو 15 اگست 1945 کو جاپانی حکمرانی سے آزاد کرایا گیا تھا۔

لیفٹنسٹائن

لیفٹنسٹائن یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے جو سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان ہے، اس نے 15 اگست 1866 کو جرمن حکمرانی سے آزادی حاصل کی تاہم اس ملک نے 1940 تک سرکاری طور پر 15 اگست کو قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

20 ممالک کے شہریوں کے دبئی داخلے پر پابندی عائد

پاکستان چھوڑنے والوں کی منزل کیا ہوتی ہے، کون سے ممالک قبول کرتے ہیں

بحرین

بحرین خلیج فارس میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جس نے 15 اگست 1971 کو برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بحرین بھی بھارت سمیت ان 6 ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو کل اپنا یوم آزادی منائیں گے۔

independence day

ٰIndia