Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ کی فلم جوان کا گانا ’چلیا‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

شاہ رخ خان کے مطابق یہ فلم میں ان کا سب سے زیادہ پسندیدہ گانا ہے
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا دوسرا گانا آج (پیر 14 اگست ) کو جاری کردیا گیا۔ تین زبانوں میں ریکارڈ کیے جانے والے گانے کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے ایک گھنٹے میں ہی 10 لاکھ ویوز مل گئے۔

مداحوں کو یہ خبر دینے والے شاہ رخ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام کے کیپشن میں لکھا، ”عشق ہو بے حساب سا، بے پرواہ، بیحد سا! کچھ ایسا ہے جوان کا پیار!“۔

گانا ’چلیا‘ ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے۔ کنگ خان کی اس نئی فلم کی میوزک ڈائریکشن انیرودھ کی ہیں جبکہ فلم کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں۔

فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان دوہرا کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈبل رول کے ساتھ یہ اداکار کی دوسری فلم ہے۔

اس سے قبل شاہ رخ نے مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں سال 1998 میں بننے والی فلم ’ڈپلیکیٹ‘ میں ڈبل کردار ادا کیا تھا۔

جوان کا اس سے قبل ریلیزکیا جانےوالا گانا ’زندہ بندہ‘ تھا، جسے اب تک یوٹیوب پر 55 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے شاہ رخ خان پس منظر میں سیکڑوں ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

سال 2023 کی سب سے زیادہ انتطار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ’جوان‘ کو شاہ رخ کے اپنے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان، وجے سیتوپتی، نینتھارا اور دپیکا پڈوکون (خصوصی کردار میں) شامل ہیں۔

فلم 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Bollywood

Shahrukh Khan

jawan

CHALEYA

TERI AUR

ANIRUDH