Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوائی جہاز کا سستا ٹکٹ خریدنے کے لیے چند مفید تجاویز

اضافی اخراجات سے بچتے ہوئے آپ باآسانی آن لائن بکنگ بھی کرواسکتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 03:08pm
تصویر: یو این اسپلیش/ویب سائٹ
تصویر: یو این اسپلیش/ویب سائٹ

کسی بھی فضائی پرواز کے لیے خواہ وہ بین الاقوامی ہو یا ملکی بکنگ کا عمل سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ اکثریت اضافی اخراجات سے بچتے ہوئے مناسب قیمتوں پر ٹکٹ خریدنے کی کوشش کرتی ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ بڑھتے کرایوں کے بیچ مناسب قیمت میں فضائی ٹکٹ کا انتخاب کیسے کیا جائے۔

یہاں آپ کو اسی حوالے سے آگاہی دی گئی ہے تاکہ آپ با آسانی اپنی پرواز کی بکنگ کرواسکیں۔

سستا ٹکٹ کیسے لیں؟

یہ وہ سوال ہے جو سب ہی کے ذہن میں اجاگرہوتا ہے۔

عربی میگزین ”سیدتی“ نے کچھ رہنما اصول بتائے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ با آسانی سستا ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کینیڈا سے پاکستان کے 3 شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی

شہروزاور سائرہ ہوائی جہاز میں فلم کی پروموشن کرنے لگے

اداکار آغا علی کے ساتھ ہوائی جہاز میں کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ

بکنگ ٹورز کے لیے ویب سائٹس

اب ہر آن لائن مارکیٹنگ ویب سائٹس ایئر لائن ٹکٹوں کی قیمتوں کے ساتھ ان کے پرواز کے اوقات کار شامل کرتی ہیں۔

ایسا کرنے سے آپ قیمتیں چیک کرنے کے لیے ہر ایئرلائن کی ویب سائٹ پر الگ سے جانے کے بجائے تمام معلومات ایک ہی جگہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

فلائٹ ٹرکس، بکنگ ایپس

کسی بھی ایپ کو انسٹال کرنے سے پہلے اس کے فیچرز کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی ویب سائٹ دیکھیں اور اس کا دیگر ویب سائٹس سے موازنہ کریں۔

کیونکہ انٹرنیٹ پر بہت سی ٹریول ویب سائٹس ہیں جن کی اپنی ایپس بھی موجود ہیں۔

آپ اپنے شیڈول کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان ویب سائٹس سے ٹکٹ خریدنے کی سہولت سے بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ائر لائن کمپنی سے براہ راست بکنگ کروائیں

سستی پروازوں کی تلاش کرنے والی ویب سائٹس پر ٹکٹ کی قیمتیں دیکھنے کے بعد ان کمپنی کی ویب سائٹ سے ہی براہِ راست ٹکٹ خریدنا بہتر ہے۔

ائیر لائن کے نمائندے سے رابطہ کریں

ایئر لائن کے نمائندے سے براہِ راست بات کریں اور انہیں قائل کریں کہ آپ اپنے سفر کے لیے سستے ٹکٹ تلاش کر رہے ہیں۔

ون وے ٹکٹ خریدیں

سستی پروازیں تلاش کرتے وقت بعض تفصیلات سے آگاہ ہونا بھی ضروری ہے تاکہ آپ ایئر لائن کے شیڈول اور اخراجات کے بارے میں درست معلومات حاصل کر سکیں۔

ایک تجویز یہ بھی ہے کہ آپ ایک راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کے بجائے دو راؤنڈ ٹرپ ٹکٹوں کی قیمتوں کا جائزہ لیں۔

شاید اس میں آپ کے چند سیکنڈ لگ جائیں، لیکن آپ کسی ایک منزل کے لیے راؤنڈ ٹرپ بُک کرانے کے بجائے ون وے بکنگ حاصل کریں۔

آپ بعد میں واپسی کے لیے کسی دوسرے آپشن کو بھی دیکھ سکتے ہیں، لیکن اس سے آپ اپنی کچھ رقم بچا بھی سکتے ہیں۔

Tickets

Flights

Airline

Aeroplane