Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جشن آزادی: نگراں وزیراعلٰی پنجاب کو راحت فتح علی خان کی پرفارمنس بھا گئی

شرکاء نے شاہی قلعہ سے آتش بازی مظاہرہ دیکھ کر خوب انجوائے کیا
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 04:04pm
نگراں وزیراعلی پنجاب نے راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو خوب سراہا - اسکرین گریب/ پی ٹی وی
نگراں وزیراعلی پنجاب نے راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو خوب سراہا - اسکرین گریب/ پی ٹی وی

لاہورمیں جشن آزادی کے موقع پرمحفل موسیقی اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا، نگراں وزیراعلی پنجاب اور دیگر شخصیات نے ملی نغمے سنے اور راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔

شاہی قلعہ لاہورمیں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی مہمان خصوصی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، چین، امریکا اور ایران کے قونصل جنرل، چیف الیکشن کمشنر کی یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب میں شریک تھے۔

وزیراعلی اور دیگر شخصیات نے ملی نغمے سنے اور راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو سراہا اور موسیقی کے اختتام پر گریٹر اقبال پارک میں آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کے شرکاء نے شاہی قلعہ سے آتش بازی مظاہرہ دیکھ کر خوب انجوائے کیا۔

Rahat Fateh Ali Khan

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi