Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نائیجر: صدرکیخلاف ’سنگین غداری‘ کا مقدمہ چلایا جائے گا، فوجی حکام

مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری کا صدر کی بحالی کا مطالبہ
شائع 14 اگست 2023 12:28pm
معزول صدر محمد بازوم - تصویر: اے ایف پی/ فائل
معزول صدر محمد بازوم - تصویر: اے ایف پی/ فائل

نائیجرکی فوج نے کہا کہ وہ معزول صدر محمد بازوم کے خلاف غداری کے عائد الزام کے پیش نظرمقدمہ چلائے گی۔

سرکاری ٹی وی پر نائیجر کی فوج کے ترجمان نے صدر کے خلاف سنگین غداری اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے الزامات عائد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نائیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر گرفتار

معزول صدر کو اہل خانہ سمیت 26 جولائی کو بغاوت کے بعد نیامی شہر میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر رکھا گیا، جبکہ ان کی حراست میں حالات پر بین الاقوامی تشویش بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نائجر کی نئی فوجی حکومت نے ’ویگنر گروپ‘ سے مدد مانگ لی

مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری نے صدر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے نائیجر پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور سویلین حکمرانی بحال نہ ہونے کی صورت میں فوجی مداخلت کی دھمکی دی ہے۔

Niger

President Mohamed Bazoum

West Africa