Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انصاف کیلئے تمام فریقین ہو سنا جائے، سیاستدان اور اسٹیک ہولڈرز درگرز کا رویہ اپنائیں، صدر علوی

لک کا تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوروں کا بوجھ اٹھاتا ہے، عارف علوی
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 01:30pm
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی۔ فوٹو — فائل
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی۔ فوٹو — فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ہونے سے معاشرہ انتشار کا شکار ہو جاتا ہے۔ انصاف کے لیے ضروری ہے کہ فریقین کو سنا جائے، جس ملک میں انصاف ختم ہو جاتا ہے اس کا پورا نظام دررہم برہم ہو جاتا ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد کے کنوشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ سیاستدان اور اسٹیک ہولڈرز درگزر کا رویہ اپنائیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ ابھی پاکستان کے لیے راستے کھلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئین، قانون اور میرٹ کی با لا دستی کے لیے قربانیاں دی گئیں، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ آج بھی میری فوجی اور شہری پاکستان کے لیے شہادتیں دے رہے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کی جنگ میں کم سے کم 1 لاکھ جانیں پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لہو کا سرخ رنگ ملک کو ہرا کرتا ہے، ہم نے یہ قربانیاں آزادی کے لئے دیں جب کہ ہم نے سماجی و معاشی استحصال کے خاتمے، عدلیہ اور شخصی آزادی کے لئے بھی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے مشکل وقت میں چین ، یو اے ای، سعودی عرب اور چین کی جانب سے مدد کیے جانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کہا اسلام ہمارے وجود کا بنیادی سرچشمہ ہے، ہم نے پاکستان کا مطالبہ زمین کے ٹکڑے کے لیے نہیں کیا بلکہ اسلام کے اصولوں کو آزمانے کے لیے تجربہ گاہ حاصل کرنے کیلئے کیا۔

عارف علوی نے کہا کہ سیلری کلاس ٹیکس چوروں کا بوجھ اٹھاتے ہیں، 2 کروڑ 70 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے تو کیسے پاکستان کی تیاری ہوگی؟ ملک کو غربت سے نکالنے کے لیے بچوں کو اسکول بھیجا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا سے کہنا چاہتے ہیں کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے، منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہے، البتہ جب تک عورت شانہ بشانہ ساتھ نہیں چلے گی کوئی ملک ترقی نہیں کرے گا۔

صدر علوی نے کہا کہ پسے ہوئے طبقے کو اٹھاؤ گے تو ترقی کروگے، ہم ان پڑھ بچوں اور خواتین کو آگے لاکر ترقی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے تب تک لڑیں گے جب تک ضرورت ہے، آرمی چیف

پاکستان کا 76واں جشن آزادی آج منایا جا رہا ہے، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں، جشنِ آزادی پر امریکا کا پیغام

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کمشیریوں پر ظلم ہو رہا ہے اور ہم کشمیریوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، ہم نے اقوام متحدہ پر بھروسہ کیا مگر آج تک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوا۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

independence day