Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حنا پرویز بٹ نے لندن میں ہراساں کیے جانے کی ویڈیو شیئرکردی

'پی ٹی آئی کارکنوں نے بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں' لیگی رہنما کا دعویٰ
شائع 14 اگست 2023 09:14am
حنا پرویز بٹ -  تصویر/ فائل
حنا پرویز بٹ - تصویر/ فائل

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کو لندن میں بیٹے کے ہمراہ ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر پی ٹی آئی کارکنوں نے حملہ کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حنا پریویز بٹ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو شیئرکی جس میں وہ بیٹے کے ہمراہ موجود ہیں۔

خود پر بوتلیں پھینکنے کے بعد وہ پیچھے مڑ کردیکھنے کی کوشش کررہی ہیں تاہم اس دوران ان کا بیٹا والدہ کو اگے لیکر بڑھ جاتا ہے۔

حنا پرویزنے لکھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بیٹے کے سامنے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور گالیاں دیں۔

لیگی رہنما نے سوال اٹھایا کہ ، ’ کیا یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ، ’اللہ کا شکر ہے میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے‘۔

pti

london

Hina Parvez Butt