Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے اضافے کی تیاری، وجہ بھی سامنے آگئی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 10:49am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

حکومت پہلے ہی یکم اگست 2023 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 20 روپے کا اضافہ کرچکی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرضوں کی شرائط نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی اشیاء کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتیں 13 ڈالر فی بیرل اضافے سے 111 ڈالر فی بیرل اور پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف شرائط پر گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ

کیا پاکستانی عوام کو روسی تیل 100 روپے سستا ملے گا؟

’پیٹرول کی قیمتیں روسی تیل آنے سے بھی کم نہیں ہوں گی‘

واضح رہے کہ حکومت پیٹرول پر 55 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، ان کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اگست میں افراط زر کو متاثر کرسکتا ہے۔

اسلام آباد

Petroleum products

petroleum prices