Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 شہری جاں بحق

شہر میں ہوائی فائرنگ سے خواتین، بچوں سمیت 50 سے زاٸد افراد زخمی
شائع 14 اگست 2023 09:00am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔

نمائش چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 25 سالہ خاتون چل بسیں، جبکہ ہوائی فائرنگ کے دوران لیاری میں نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی سے عبد الوہاب جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زاٸد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے متاثرہ 29 شہریوں کو زخمی حالت میں جناح اسپتال، 24 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں ہوائی فائرنگ کے 9 زخمی لائے گئے۔

ذرائع نے کہا کہ ناظم آباد نمبر2 کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر نجی چینل کے صحافی کے بھائی سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

مزید نے کہا کہ زخمی سید طلحہ راشد کو ضیا الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد میں منتقل کردیا گیا، جو انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

پاکستان

independence day

14th August