Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی پر شہر شہر چراغاں، آتش بازی، شاہی قلعے میں تقریب

لوگوں نے کیک بھی کاٹے، آج نیوز کی جانب سے جشن آزادی مبارک
شائع 14 اگست 2023 01:14am

لوگوں نے کیک بھی کاٹے، آج نیوز کی جانب سے جشن آزادی مبارک

پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر شہر شہر چراغاں کیا گیا۔ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب 12 بجتے ہی آتش بازی ہوئی لوگوں نے اس موقع پر کیک بھی کاٹے۔

آج نیوز کی جانب سے قارئین اور ناظرین کو 76 واں جشن آزادی مبارک۔

لاہور میں شاہی قلعہ میں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی محفل موسیقی منعقد ہوئی۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملی نغموں سے سماں باندھ دیا نگران وزیر اعلی وزیر اعلی محسن نقوی مہمان خصوصی تھے جب کہ گورنرپنجاب،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ،کورکمانڈر لاہورتقریب میں شریک ہوئے۔

وزیراعلی اور دیگر شخصیات نے ملی نغمے سنے۔

شام موسیقی کے اختتام پرگریٹر اقبال پارک میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ قریب کے شرکاء نے شاہی قلعہ سے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا

گوجرانوالا میں مختلف مقامات پرشاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔ کیک کاٹے گئے۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جناح باغ،کوہ نورچوک،چناب کلب چوک پرآتش بازی۔ شہر کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

کراچی اور اسلام آباد میں بھی آتش بازی کی گئی۔