Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس پر چوری کا الزام: تفتیش کے نام پر 2 ہزار پاؤنڈز اور لاکھوں روپے چوری کیے، خاتون

گھر میں چوری کا مقدمہ درج ہوگیا، پولیس کی چوری کا مقدمہ درج نہیں ہوا، خاتون
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 08:37pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں درخشاں کے علاقے میں گھر میں چوری کا واقعہ پیش آیا، متاثرہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ تفتیش پر پہنچنے والی پولیس نے بھی مبینہ طور پر گھر میں چوری کی۔

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ میرے گھر میں 8 تولہ سونا اور لاکھوں روپے کی رقم چوری ہوئی تھی، جب پولیس سے رابطہ کیا تو تفتیش پر پہنچنے والی پولیس نے بھی مبینہ طور پر گھر میں چوری کی۔

خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران دو ہزار پاؤنڈز اور لاکھوں روپے چوری کیے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس نے دوران تفتیشن بیٹے کو بھی کمرے میں جانے نہیں دیا۔

متاثرہ خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گھر میں چوری کا مقدمہ تو پولیس نے درج کرلیا لیکن پولیس کی چوری کا نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس کا شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: پولیس اہلکار ہی اسٹریٹ کرائم میں ملوث نکلا

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے بیانات بدل رہی ہے، خاتون نے پہلے کہا تھا کہ بیٹا پولیس اہلکاروں کی شناخت کرسکتا ہے، لیکن بیٹے نے کسی کو بھی شناخت نہیں کیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Robbery

Kidnapping for Ransom

Karachi Police