Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف سے مصدق ملک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کل وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے
شائع 13 اگست 2023 06:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ملاقات کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر مصدق ملک کی لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

تمام جماعتوں کا نگراں وزیراعظم پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، وزیراعظم

میاں صاحب آپ نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا، اختر مینگل کا نواز شریف کو خط

اس موقع پر شہباز شریف نے مشکل معاشی حالات میں ڈاکٹر مصدق ملک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔

شہباز شریف کل وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کل صبح وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم تقریب میں قومی پرچم لہرائیں گے جبکہ شہبازشریف پرچم کشائی کی تقریب سے مختصر خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی الوداعی تقریب پی ایم ہاؤس میں منعقد ہوگی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

اسلام آباد

Musadik Malik

independence day

PM Shehbaz Sharif

petroleum minister

Independence Day of Pakistan