Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معمر شخص کو گاڑی تلے روندنے والے افراد پر شہریوں کا تشدد، پولیس نے گرفتار کرلیا

پولیس نے کار سوار ملزمان کو شہریوں سے چھڑوا کر تھانے منتقل کیا
شائع 13 اگست 2023 05:51pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔ مشتعل شہریوں نے کار سواروں کو پکڑ کر خوب درگت بنائی۔

پولیس کے مطابق ستوکتلہ کے قریب کار سوار افراد نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا۔

گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص کے جاں بحق ہونے پر شہری مشتعل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 9 پاکستانی جاں بحق

دِل دہلا دینے والا حادثہ، سیکڑوں سیاح پہاڑ کی چوٹی پر پھنس گئے

یونان حادثہ: ملک بھر میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں

پولیس اہلکار نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار افراد کی شہریوں سے جان بچائی اور انھیں تھانہ ستوکتلہ منتقل کیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار تینوں افراد نشے میں دھت تھے جن کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

lahore police

Accidents

rescue 1122