Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق

ایک کان کن کی لاش نکال لی گئی دوسرے کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری، لیویز
شائع 13 اگست 2023 05:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق واقعہ شاہرگ میں کوئلے کی کان میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھرجانے سے 2 کان کن کان کے اندر پھنس گئے۔

مزید پڑھیں

ہنگو: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 9 افراد جاں بحق

بلوچستان : کوئلے کی کان میں دھماکا، 6 کان کن جاں بحق

ہرنائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق

لیویز کے مطابق ایک کان کن کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، مزید کان کنوں کی بھی کان میں موجودگی کی اطلاع ہے، مزدور اپنی مدد آپ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نکالے گئے کان کن کی شناخت سربلی سید رحمان کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ کان میں پھنسے ہوئے کان کن کی شناخت حاجی رحمان ولد عبد الوہاب کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کان کن آپس میں چچا اور بھتیجا ہیں، کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ سے ہے۔

بلوچستان

Harnai

Coal Mines

POISON GAS