Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی فلم

پاکستان سے باہر اس فلم کو 25 ممالک میں 500 سے زائد مقامات پر ریلیز کیا گیا۔
شائع 13 اگست 2023 03:37pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کی ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اپنی ریلیز کے تقریباً ایک سال بعد بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔

پاکستان میں بننے والی سب سے کامیاب ترین فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ گزشتہ سال 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

فلم کے پروڈیوسر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ دنیا بھر میں باکس آفس پر ہٹ فلم کا بزنس 400 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔

پاکستان سے باہر اس فلم کو 25 ممالک میں 500 سے زائد مقامات پر ریلیز کیا گیا، تاہم یہ پاکستان سے باہر سب سے زیادہ اسکرین حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔

مزید پڑھیں:

فلم’اے دل ہے مشکل’فواد خان سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی، عمر شہزاد

فواد خان کی پوسٹ پر سونم کپور کا دلچسپ ردعمل

اکثر میں فرش پر بھی گِر جاتا تھا، فواد خان نے آپ بیتی سنادی

فواد خان نے فلم کی ریلیز کے چوتھے ہفتے میں پنجابی زبان کی دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

اس فلم میں فواد خان کے ساتھ حمزہ علی عباسی، حمیمہ ملک اور مرزا گوہر 1979 کی کلاسک فلم کے ریمیک کرتے نظر آئے ہیں۔

Fawad Khan

lifestyle

The legend of Maula jutt

Pakistani movie