Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ آمنہ الیاس کا وائرل رقص، صارفین کے دلچسپ تبصرے

یہ گانا بالی ووڈ فلم "راکی ​​اور رانی" کے معروف گانے کا ہے۔
شائع 13 اگست 2023 01:33pm
تصویر: دی نیوز انترنیشنل/ویب سائٹ
تصویر: دی نیوز انترنیشنل/ویب سائٹ

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہوراداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی ڈانس ویڈیو سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

کم عمری میں ماڈل کے طور پراپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی نوجوان اداکارہ آمنہ الیاس کے ساتھی دوست، حسن رضوی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو بھارتی فلم کے وائرل گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اس ویڈیو کو تیزی سے ہزاروں لائکس ملے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس رقص کو بہت پسند کیا ہے۔

مزید پرھیں:

پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی اداکارہ کی بچوں سے ملازمت نہ کروانے کی اپیل

پاکستانی اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یہ گانا بالی ووڈ فلم راکی ​​اور رانی کے معروف گانے ”واٹ جھمکا“ کا ہے جسے پاکستان اور بھارت دونوں میں پسند کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ نے چولی دار لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔

ان کے ساتھی اداکار، منال خان اور اظفر رحمان کی جانب سے بھی ان کو خوب پذیرائی ملی ہے۔

ان کے چاہنے والوں نے ان کے اس رقص کو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے بہتر قرار دیا ہے۔

Pakistani Actress

lifestyle

amna ilyas

dance video