Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف کا اہلیہ کے علاج کے لئے لندن روانہ ہونے کا امکان

نصرت شہباز 6 روز سے اتفاق اسپتال ماڈل ٹاون میں داخل ہیں
شائع 13 اگست 2023 12:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ نصرت کے علاج کے لئے چند روز میں لندن روانہ ہوں گے، نصرت شہباز 6 روز سے اتفاق اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

شریف فیملی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند روز میں لندن روانہ ہوں گے، وہ اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے لندن جائیں گے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے اور وہ 6 روز سے اتفاق اسپتال ماڈل ٹاون میں داخل ہیں، ان کا مزید علاج لندن میں ہوگا، اور وزیراعظم ان کو بیرون ملک لے ساتھ لے کر جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کو آج دیئے جانے والی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کی حالت بگڑگئی، اسپتال منتقل

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم لندن میں نواز شریف سے بھی ملاقات بھی کریں گے۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

nusrat shehbaz