Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جشن آزادی پر گریٹر اقبال پارک میں شاندار آتشبازی کی تیاری

راحت فتح علی خان جشن آزادی میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کریں گے، کمشنر لاہور
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 01:36pm

لاہور کے گریٹر پارک میں یوم آذادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شاندار آتشبازی کی جائے گی، جب کہ نامور گلوکار راحت فتح علی خان میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں رات 12 بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا، اور فائر ورکس کی تقریب 10 سے 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہوگی، جب کہ ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں بھی آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا۔

کمشنر لاہور نے بتایا کہ 14 اگست کی صبح حضوری باغ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہوگی، جس میں نگراں وزیر اعلی محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے۔

کمشنر لاہور کے مطابق 14 اگست کی شام نشتر کمپلیکس میں جشن آزادی میگا میوزیکل پروگرام ہوگا، اور دنیا موسیقی کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان جشن آزادی میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کریں گے، شہریوں کیلیے میوزیکل پروگرام میں انٹری اوپن ہے۔

Independence Day of Pakistan