Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبور علی کو اپنے لئے کون سی تعریف پسند ہے؟

صبور علی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جو بچپن سے ہی انڈسٹری میں ہیں۔
شائع 13 اگست 2023 10:56am
تصویر: فائل فوتو
تصویر: فائل فوتو

ڈرامہ ”محمود آباد کی ملکائیں“ سے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ صبورعلی نے اپنے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

ٹیلنٹڈ اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنی والدہ سے متعلق دل لبھانے والی گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اسی انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ اکثر لوگ انہیں اپنی والدہ کی مشابہت کہتے ہیں۔

صبور علی نے بتایا کہ جب وہ بچپن میں اپنی والدہ کی تصاویر دیکھتی تھیں، تو انکی یہ خواہش تھی کہ وہ جوانی میں اپنی والدہ جیسی لگیں۔

مزید پڑھیں:

ندا یاسر اپنے بچوں پر ہونے والی ٹرولنگ پر برہم

قانونی دھمکیاں یا کچھ اور؟ تابش ہاشمی کا شو احمد بٹ کو مل گیا

پاکستان میں خواتین کی یونیورسٹیوں میں مردوں کو داخلے دیے جارہے ہیں، ماریہ بی کا دعویٰ

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب بھی کوئی انہیں بتاتا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی طرح لگ رہی ہیں تو یہ ان کے لیے سب سے بڑی تعریف ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ صبور علی پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی کی بہن ہیں اور ان کی والدہ کم عمری میں انتقال کر گئی ہیں۔

اداکارہ نے بہت کم عمری میں شوبز میں قدم رکھا ہے، گزشتہ سال اداکارہ نے اپنے ہی ساتھی اداکار علی انصاری سے شادی کی ہے۔

Instagram

Pakistani Actress

Saboor Ali

lifestyle