Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پارٹی چیئرمین کے حکم پر یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائیگا، پی ٹی آئی

دنیا کو پیغام دیں پاکستان تحریک انصاف محب الوطنی کا نام ہے، اعلامیہ
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 02:33pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چئیرمین کے حکم پر یومِ آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کا اعادہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے ہم سے کہا ہے کہ یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائیں۔

یہ بیان پی ٹی آئی کہ جانب سے سینیٹر انوار الحق کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو انوار الحق کاکڑ سے بہت امیدیں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اور پاکستان تحریک انصاف حب الوطنی کا نام ہے اور ہم امن، انصاف، خوشحالی اور حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تحریک انصاف نے اپنے پغام کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جس پر ایک سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما کا ایک جملہ درج ہے کہ ”جب وہ نیچے جائیں گے، تو ہم اوپرکی سمت میں چلے جائیں گے“۔

مزید پڑھیں:

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے جیل میں ملاقات، سابق خاتون اول کی خاموشی

نیوٹرل سے کیسے نمٹنا ہے، بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں تحریر منصوبہ سامنے آگیا

پی ٹی آئی نے سابق امریکی خاتون اول کے جملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی حالیہ سیاست پرنافذ ہوتا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرادرکشی کا سہارا لیکر اہل خانہ کی توہین کررہی ہے۔

مزید کہا کہ یہ ایک اور منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ قومی پرچم کو نذر آتش کرکے اس کا الزام پی ٹی آئی پرعائد کردیا جائے۔ اس کے ساتھ لکھا کہ ہمارا عزم ہے کہ یوم آزادی کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔

واضح رہے کہ نو مئی کو چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی کارکنان نے ملک میں بھرعوامی و سرکاری املاک کے ساتھ ہی حساس تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔

14th August

Pakistan Tehreek Insaf

ٰImran Khan

MAY 9 RIOTS

Independence Day of Pakistan