Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

کراچی میں تیزہوائیں، وقفےوقفے سے بوندا باندی کا امکان

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
شائع 13 اگست 2023 10:36am
فوٹوــ فائل
فوٹوــ فائل

پورے ملک میں مون سون بارشوں کے بعد اب گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، تاہم کراچی میں گزشتہ ہفتے سے موسم خوشگوار ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ دو ہفتے مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع ابرآلود رہے گا، شہر میں تیز ہوائیں اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت27.4 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد ہے، اور جنوب مغرب سے ہوائیں 15 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گی۔

پنجاب میں مون سون بارشوں، دریاؤں کی صورتحال

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، 13 سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کا امکان ہے، کل بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تربیلا ڈیم 100اور منگلا ڈیم 96 فیصد بھر چکے ہیں۔

بلوچستان کا موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری، دالبندین 43، نوکنڈی میں41، سبی میں 41 اور تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارکھان میں 36، ژوب میں 39، خضدار میں 33، لسبیلہ 37، قلات میں 32، جیونی میں31،اورماڑہ 32اور پسنی میں 33، گوادرمیں 34 اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

rainy weather

rain in karachi