Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس
شائع 13 اگست 2023 10:13am

صادق آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کو سی سی ٹی فی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

کراچی کے بعد اب صادق آباد میں راہ چلی خاتوں کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی ہے، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ تین روز قبل لغاری کالونی میں پیش آیا، جہاں ملزم نے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کیا اور فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: اورنگی میں خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

حکام نے بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔ جب کہ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بتایا کہ ویڈو وائرل ہونے پر پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف خاتون کو حراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا، اور سیف سٹی ،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کے چہرے کی شناخت کی گئی، اور پھر ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، 24 گھنٹے کی طویل جدو جہد کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے، ایسے مجرم معاشرے کا ناسور ہیں، ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

Sadiqabad