Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 23 ویں برسی، یادیں آج بھی زندہ

دنیا بھر میں گلوکارہ کے ساڑھے چھ ملین ریکارڈڈ کیسٹس فروخت ہوئے ہیں۔
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 11:47am
تصویر: پِنک وِلا۔کام
تصویر: پِنک وِلا۔کام

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر گئے، آج گلوکار کی 23 ویں برسی ہے۔

نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو شہرِکراچی میں پیدا ہوئیں۔

اپنی سُریلی آواز کی بدولت کم عمری میں ہی شہرت حاصل کی، اورمحض 35 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

15 سال کی عمر میں گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی نازیہ حسن لوگوں میں کافی مقبول تھیں لیکن جب انہوں نے بالی وڈ فلم قربانی میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے“ پیش کیا تو وہ دنیا بھر کے لوگوں میں مقبول ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں:

آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاپ سنگر نازیہ حسن کو واپس لے آئی

پاکستانی شوبزسیلیبرٹیز ’باربی اور کین‘ کے روپ میں، اے آئی تصاویر وائرل

گوگل کا اے آئی چیٹ بوٹ ”بارڈ“ اب آپ کو اردو میں جواب دے گا

ان کے اردو گانوں میں ”ڈسکو دیوانے“، ”بوم بوم“ اور ”آنکھیں ملانے“ والے مشہور ہوئے ہیں۔

انگریزی گانوں میں ڈریمر دیوانے نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے، دنیا بھر میں ان کے ساڑھے چھ ملین ریکارڈڈ کیسٹس فروخت ہوئے ہیں۔

”پرائیڈ آف پرفارمنس“ اور ”بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر“ کے علاوہ ورسٹائل گلوکارہ نے کئی دوسرے اعزازات بھی اپنے نام کئے ہیں۔

کم عمری میں تیزی سے شہرت پانے والی نازیہ حسن کم عمری میں ہی دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔

وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھیں اور 13 اگست 2000 کو 35 سال کی عمر میں لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

singer

Death Anniversary

lifestyle

nazia hassan