Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ٹرک ڈرائیور جاں بحق

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ایس ایس پی شکار پور
شائع 13 اگست 2023 09:56am

ناپرکوٹ تھانہ کی حدود میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے ناپرگوٹ تھانہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی غرض سے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور نے ٹرک روکنے کے بجائے بھگا دیا، جس پر ڈاکو نے ٹرک پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی قریب پولیس چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، تاہم ڈکیت فرار ہوگئے، جب کہ پولیس ٹیم نے ریسکیو کی مدد سے جاں بحق ہونے والوں کی میت کو سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی شناخت علی احمد اور غلام بہادر کے نام سے ہوئی، دونوں کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

ایس ایس پی شکارپور امجد شیخ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

firing

firing incident

Shikarpur