Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکشے کمار کو تھپڑ مارنے پر 10 لاکھ انعام، بالی ووڈ کے ہندو اداکار بھی زیرعتاب

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر فلم 'او ایم جی 2' پر پابندی کا مطالبہ
شائع 13 اگست 2023 12:54am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو تھپڑ مارنے والے کو ہندو تنظیم نے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر آگرہ سے تعلق رکھنے والی ہندو تنظیم راشٹریہ ہندو پریشد نے اکشے کمار کو تھپڑ مارنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا۔

تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار نے اپنی حالیہ فلم ’او ایم جی 2‘ میں ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

واضح رہے کہ راشٹریہ ہندو پریشد بھارت نے جمعرات کو بھارتی اداکار کے پتلے اور فلم کے پوسٹروں کو آگ بھی لگائی تھی۔

تنظیم نے مزید کہا کہ اکشے کمار کی مذکورہ فلم جس سینما گھر میں چلے گی اس کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔

تنظیم کے صدر گووند پراشر نے بھارتی حکومت اور سینسر بورڈ سے فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فلم پر پابندی نہ لگائی گئی تو احتجاج جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ فلم ’او ایم جی 2‘ میں اکشے کمار، پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Narendra Modi

Hindu Extremists

Akshay Kumar