Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیروں کے پنجرے میں وقت گزارنے پر 10 لاکھ کا انعام، ٹک ٹاکر گرفتار

لاہور میں محکمہ وائلڈ لائف نے شیروں کو تحویل میں لے کر سفاری پارک منتقل کر دیا
شائع 12 اگست 2023 08:22pm
فوٹو ــ اسکرین گریب ( ٹوئٹر/ آصف محمود)
فوٹو ــ اسکرین گریب ( ٹوئٹر/ آصف محمود)

لاہور میں شیروں کے پنجرے میں وقت گزارنے والے لوگوں کو دس لاکھ روپے کے انعام کا وعدہ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار کر لیا گیا۔

واپڈا ٹاؤن لاہور کے میاں ثاقب نے گھر کی چھت پر شیر پال رکھے تھے۔ ملزم سوشل میڈیا پر شیروں کی تشہیر کرتا تھا اور شہریوں کو دعوت دیتا کہ جو ان کے پنجرے میں 10منٹ گزارے گا اسے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

ٹوئٹر صارف آصف محمود کی ٹوئٹ میں شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح لوگوں کو شیروں کے پنجرے میں داخل کیا جا رہا ہے، ویڈیو وائرل ہوئی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔

ستوکتلہ پولیس نے چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کیا اور اپنے فعل پر معافی مانگی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: چڑیا گھر میں شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف

کراچی میں ببر شیر کی مٹر گشتی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

پولیس کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شیروں کو تحویل میں لے کر سفاری پارک منتقل کر دیا۔

Punjab police

wild life

Lion Show