Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ ڈھائی کلو کا ہاتھ اور 40 کروڑ کی اوپننگ’ ، سلمان خان کی سنی دیول کو مبارکباد

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو کی دبنگ مبارکباد
شائع 12 اگست 2023 04:07pm
تصویر: انڈیا ڈات کام
تصویر: انڈیا ڈات کام

سنی دیول کی نئی فلم ’غدر 2‘ گزشتہ روز 11 اگست کو ریلیز ہوئی ۔فلم کے سیکوئل کو بھارتی عوام کی طرف سے خوب سراہا جارہا ہے۔ پہلے ہی دن باکس آفس پر 40 کروڑ کے بزنس پرسلمان خان نے سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد دی۔

سال 2023 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک بالی ووڈ فلم ’غدر 2‘ بھی شامل تھی۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پرمبارکباد دیتے ہوئے سنی دیول کا ہی ڈائیلاگ استعمال کیا۔

سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں سنی دیول کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ، ’ڈھائی کلو کا ہاتھ 40 کروڑ کی اوپننگ کے برابرہے‘۔

مزید پڑھیں

بھارتی فلم ’غدر2‘ کے ٹریلر نے صارفین کو مایوس کردیا

پاکستان اور بھارت کے عوام جھگڑنا نہیں چاہتے، سنی دیول

فلم ’غدر‘ کا یہ کیوٹ بچہ اب کیسا نظر آتا ہے؟

ڈھائی کلو کا ہاتھ سنی دیول کا مشہورڈائیلاگ ہے جو انہوں نے غدرمیں ہی بولا تھا۔

سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ فلم 2001 میں ریلز ہونے والی مشہور رومانوی فلم ’غدر‘ کا دوسرا پارٹ ہے جس میں سنی دیول اورامیشا پٹیل نے متاثرکن اداکاری کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔

فلم 11 اگست کو اکشے کمار کی فلم ’او ایم جی 2‘ کے ساتھ سینما گھروں کی زینت بنی۔

Bollywood

movie

ٰIndia

sunny deol