Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان: قتل کیس میں پیشی پرآنے والوں کا ایس ایچ او پر حملہ

روڈ خالی کروانے پر مشتعل افراد نے ایس ایچ اوکو تشدد کا نشانہ بنایا
شائع 12 اگست 2023 03:08pm
A dispute broke out between the police and the people appearing in Multan court - Aaj News

ملتان میں قتل کی پیشی کے دوران دو پارٹیوں کے سینکٹروں افراد کچہری چوک پہنچ گئے، جہاں مشتعل افراد نے ایس ایچ او پر بھی حملہ کردیا۔

لاری اڈہ میں بھتہ خوروں کی لڑائی میں قتل کے مقدمہ پر پیشی کے دوران دونوں پارٹیوں کے سینکڑوں افراد کچہری چوک پہنچے، تو ٹریفک جام ہوگئی۔

پولیس نے روڈ خالی کروانے کے لئے کارروائی کی، تو مشتعل افراد نے ایس ایچ او تھانہ چہلیک راوضیاٗ پر حملہ کردیا۔

گریبان پکڑا اور تھپڑ بھی برسائے، اہلکاروں نے بھاگ کر ایس ایچ او کو حمایتیوں کے چنگل سے چھڑایا اور لاٹھی چارج کرکے کچہری چوک کو خالی کروالیا۔

پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا مگر پھر چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ 26 جون کو وہاڑی روڈ پر بھتہ خوری کے معاملے پر دو پارٹیوں میں فائرنگ کے تبادلے سے خزیمہ ڈوگر اور رانا مہران جاں بحق ہوئے تھے۔

Multan

Punjab police