Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فرانس: تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 6 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

دیگر زخمیوں کی تعداد تاحال واضح نہیں ہے
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 03:25pm

انگلش چینل میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک اور دیگر کی تلاش کی جارہی ہے۔

فرانسیسی ساحلی اتھارٹی کے ترجمان پریمار نے ہفتے کے روز کہا کہ 5 سے 10 کے درمیان مسافر اب بھی لاپتہ ہیں، جب کہ 55 کو بچا لیا گیا ہے۔

کشتی کوحادثہ برطانیہ اور فرانس کے درمیان فرانسیسی چینل میں آیا۔

حکام نے بتایا کہ چار فرانسیسی بحری جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر کے علاوہ دو برطانوی جہاز شمالی فرانس میں امدادی سرگرمیوں میں شامل تھے۔

حکام نے مزید کہا کہ کچھ زندہ بچ جانے والوں کو برطانوی جہازوں نے بچایا ہے۔

مقامی میئر فرانک دھرسن نے کہا کہ صبح جب ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا تو اسی وقت تارکین وطن کی درجنوں کشتیوں نے کراسنگ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’’کئی کشتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ساحلی کے قریب انہیں بدقسمتی سے لاشیں ملیں۔

امدادی کشتیوں میں سے ایک پر سوار ایک امدادی رضاکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ تارکین وطن ڈوبتی ہوئی کشتی سے پانی نکالنے کے لیے جوتے استعمال کررہے تھے۔

Boat Sink

English Channel

migrant boat