Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے پرچم ساز نے 20 سال بعد دوبارہ طویل ترین قومی پرچم تیارکرلیا

پرچم کی تیاری میں 10 دن لگے ہیں، پرچم ساز
شائع 12 اگست 2023 01:56pm
یہ سال 2023 کا سب سے بڑا قومی پرچم ہے، پرچم ساز - تصویر/ آج نیوز
یہ سال 2023 کا سب سے بڑا قومی پرچم ہے، پرچم ساز - تصویر/ آج نیوز

وطن سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کراچی کے پرچم ساز نے طویل ترین جھنڈا تیار کرلیا۔

طویل جھنڈے کی 200 فٹ چوڑائی اور130 فٹ لمبائی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ سال 2023 کا سب سے بڑا قومی پرچم ہے۔

پرچم ساز نثار کا کہنا ہے 2004 میں ہم نے دُنیا کا سب سے بڑا پرچم بنایا تھا اور گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا تھا۔ ہم نے 20 سال بعد دوبارہ طویل ترین جھنڈا بنایا، یہ اس سال کا سب سے بڑا جھنڈا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جھنڈے کی تیاری میں مضبوط دھاگہ استعمال کیا گیا ہے تاکہ لہرانے اور کھینچنے سے بھی کپڑا نہ پھٹ سکے، اس کی تیاری میں 10 دن لگے۔

پرچم بنانے والے نثار کا کہنا ہے کہ دن رات کی محنت کہ بعد یہ سبز ہلالی پرچم تیار کیا ہے، خوشی ہوتی ہے کہ یہ پاکستان کا گزشتہ 20 سالوں میں دوسرا سب سے بڑا پرچم ہے۔

پرچم پرچاند کی پیمائش 80 فٹ ہے پرچم بنانے والے کہنا ہے کہ وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ پرچم سےبھی محبت کی جائے۔

پاکستان

karachi

Pakistan Flag

National Flag