Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 اہم کمانڈرز سمیت21 دہشتگرد گرفتار

رواں ہفتے 700 کومبنگ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد گرفتار کیے، ترجمان
شائع 12 اگست 2023 01:26pm
تصویر/ اے ایف پی فائل
تصویر/ اے ایف پی فائل

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے 9، داعش کے 4 اہم کمانڈرز سمیت 21 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور، ناروال ،ڈی جی حان ،گوجرانوالہ اور ساہیوال سمیت دیگر شہروں سے گرفتار دہشت گرد خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، پرائما کارڈ ،ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز، ہینڈ گرینڈ اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 700 کومبنگ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد گرفتار کیے اور 29 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

terrorism

CTD Punjab