Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر: مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ ختم

کئی گندی مچھلیوں نے صوبائی اسمبلی میں ایسی حرکتیں کیں تاکہ اسمبلی نہ چلے، مراد علی شاہ
شائع 12 اگست 2023 01:19pm
فوٹو — وزیر اعلیٰ ہاؤس
فوٹو — وزیر اعلیٰ ہاؤس

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب پر مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصارکی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے آج کی بیٹھک رسمی کرنے اور نگراں وزارت اعلیٰ کے انتخاب پر کل مزید ملاقات کرنے پر اتتفاق کیا۔

قائد حزب اختلاف سندھ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی کل رات 9 بجے تحلیل ہوگئی، آرٹیکل 112 کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری کو اسمبلی توڑنے کی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ 3 دن میرا اور اپوزیشن لیڈر کا صلح و مشورہ ہوگا، اگر فیصلہ نہیں ہوتا تو پارلیمنٹری کمیٹی کے پاس معاملہ جائے گا اور کمیٹی بھی 3 دن میں فیصلہ نہ کرسکی تو نگراں وزیر اعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جمہوری اقتدار سے ہٹ کر اقدامات کرنا شروع کیے، وزیراعظم کی آمد کی وزیراعلیٰ کو اطلاع ہی نہیں دی جاتی تھی، کئی گندی مچھلیوں نے صوبائی اسمبلی میں ایسی حرکتیں کیں تاکہ اسمبلی نہ چلے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی بھی تحلیل ہوگئی

سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس، وزیر اعلیٰ کی پی ٹی آئی پر تنقید

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میں ہمارے لئےمشکل حالات پیدا کئے گئے تاہم پارٹی قیادت کے تعاون کی وجہ سے ان مشکلات پر قابو پایا، البتہ کورونا اور سیلاب کے دوران صوبائی مشینری نے دن رات کام کیا۔

CM Sindh

karachi

MQM Pakistan

Syed Murad Ali Shah

Caretaker CM Sindh