صدر عارف علوی نے سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگ لی، ای او بی آئی کو بھی حکم
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے ای او بی آئی کو سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے شہری سے معافی مانگتا ہوں، جسے پنشن کے حصول کیلئے سیکیورٹی گارڈ نے دفتر میں داخلے ہونے تک کی اجازت نہیں دی۔
صدرمملکت نے وفاقی محتسب فیصلے کیخلاف ای او بی آئی کی درخواست پرفیصلہ سنایا ہے۔
سیکیورٹی گارڈ افتخارحسین ایک پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی میں کام کرتے تھے۔ وہ 2008 میں سروس کے دوران حادثے میں معذور ہوگئے، پنشن کیلئے ای او بی آئی سے رجوع کیا، تو ادارے نے پنشن گرانٹ کی ادائیگی سے انکار کردیا۔
صدر نے کہاکہ ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اپنے طرز عمل پرگہری نظرڈالے اور ایک عام مزدورکوپنشن کیلئے برسوں انتظارکروانا شرمناک امرہے، شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کی وجہ سے سال بیت گئے، فائل سفارش کروانے پر ڈھونڈی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے کہاکہ کیس کی سماعت کے دوران ای او بی آئی نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ شکایت پرقانون کے مطابق غور کیا جائے گا اور معاملہ ادارے کے چیئرمین کے بجائے ادارے کی اتھارٹی کے سامنے پیش کیا۔
Comments are closed on this story.