Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاپ سنگر نازیہ حسن کو واپس لے آئی

نازیہ حسن جشن آزادی کی مناسبت سے سبز جوڑے میں ملبوس ہیں۔
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 02:24pm
تصویر: گلف نیوز
تصویر: گلف نیوز

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کو انسانی تاریخ کا بڑا انقلاب قرار دیا جاتا ہے، جس میں منفرد تکنیکس سے صنعتوں، کمپیوٹرز اور روبوٹکس میں جدت آئی ہے۔

تاہم اس ٹیکنالوجی کے ذریعے آرٹسٹس حضرات کے ہاتھ بھی نیا مشغلہ لگا ہے جو اپنےپسندیدہ افراد کو من پسند روپ میں ڈھال لیتے ہیں۔

اسی کے تحت ہمیں آئے روز مرحومین سمیت بہت سی معروف شخصیات نت نئے انداز میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ جشن آزادی سے قبل سب کی پسندیدہ نازیہ حسن بھی دلکش انداز میں سامنے آئی ہیں۔

موسیقی کے شائقین کے دلوں میں نازیہ حسن کی آواز کا جادو آج بھی زندہ ہے اور ان کے پرستار پاکستان پاپ انڈسٹری میں ان کی کمی ہر دورمیں محسوس کرتے ہیں۔

اس سال ایک مداح نے جشن آزادی کے موقع پر اے آئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں نازیہ کو 14 اگست کی مناسبت سے سبز جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حقیقت کا گمان دیتی نازیہ حسن کی اس تصویر کو پرستار بہت پسند کر رہےہیں۔

دوسری جانب یوٹیوب پر ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں نازیہ حسن کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاپ میوزک انڈسٹری کی لیجنڈ نازیہ حسن کی اس اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی نئی تصویر نےمداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا۔

nazia hassan

showbiz celebrities

Artificial Intelligence (AI)

PopLegendRevived